• news

حیدرآباد: اغوا برائے تاوان کا ملزم صوبائی وزیر کا ملازم گرفتار

حیدرآباد (نمائندہ نوائے وقت+ نوائے وقت رپورٹ) پولیس نے اغوا برائے تاوان کے ملزم بشیر بروہی کو حیدرآباد سے گرفتار کرلیا۔ ملزم ایک صوبائی وزیر کا ذاتی ملازم ہے۔ ملزم پر ایڈیشنل آئی جی بشیر میمن کے بھتیجے کو اغوا کا الزام ہے۔ ڈی ایس پی انور لاکھو نے بتایا 75 لاکھ روپے تاوان طلب کیا گیا تھا۔ بشیر بروہی کی گرفتاری پر ایس ایس پی ٹھٹھہ پیر فرید جان سرہندی کا تبادلہ کردیا گیا۔ بشیر بروہی نے 10 ماہ قبل آصف میمن کو اغوا کرکے 75 لاکھ روپے تاوان لیا تھا۔ آئی جی سندھ نے پیر فرید کو حکم دیا ہے فوری طور پر چارج چھوڑ دیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن