• news

عمران سب سے بڑے کرپٹ انگریز ہیں، بھٹو اور بے نظیر کی قبروں پر جا کر گناہوں کی معافی مانگیں: پی پی پی

کراچی (صباح نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے بیان پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے، پی پی کے رہنما قمر الزمان کائرہ کا کہنا ہے کہاں بھٹو اور کہاں عمران خان، دونوں کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا، عمران خان کو اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہیے۔ دوسری جانب ترجمان بلاول ہاﺅس کا کہنا ہے کہ سندھ کے لوگوں کو غلام قرار دیکر عمران نے ضیاءالحق اور مولوی مشتاق کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ وہ سندھ کے باسی نہیں بلکہ وہ دنیا کے سب سے بڑے کرپٹ انگریز ہیں۔ عمران خان کی ڈھرکی کی پریس کانفرنس الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مترادف ہے عمران خان کے سیاسی مرشد پرویز مشرف نے ہی گولڈ سمتھ کی ہدایت پر سندھ کو صدارتی ریفرنڈم کے ذریعے نسل اور فرقوں میں تقسیم کیا تھا۔ عمران خان ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کا نام استعمال کرنے سے پہلے ان کی قبروں پر حاضری دے کر اللہ تعالیٰ سے گناہوں کی معافی مانگیں۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ضمنی الیکشن آرہے ہیں لگ پتہ جائے گا، عمران خان کو پیپلزپارٹی کی فکر چھوڑ کر اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہیے۔ ذوالفقار علی بھٹو ایک سوچ اور وژن کا نام ہے۔
پیپلزپارٹی

ای پیپر-دی نیشن