• news

حفیظ پیرزادہ کی لندن میں نماز جنازہ، شوکت عزیز لیاقت جتوئی سمیت اہم شخصیات کی شرکت

لندن (آئی این پی + آن لائن+ نوائے وقت رپورٹ) ممتاز قانون دان عبدالحفیظ پیرزادہ کی نماز جنازہ گزشتہ روز لندن میں ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں سابق وزیراعظم شوکت عزیز اور سابق وفاقی وزیر لیاقت جتوئی، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں افتخار حسین ، برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر سید این عباس، حفیظ پیرزادہ کے پوتے حبیب پیرزادہ اور جبران پیرزادہ سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ مرحوم کی میت کو آج پی آئی اے کی فلائٹ کے ذریعے کراچی لایا جائیگا۔سکھر سے نامہ نگار کے مطابق عبدالحفیظ پیرزادہ کا جسد خاکی آج سکھر لایا جائے گا۔ مرحوم کو درگاہ جیئے شاہ جیلانی پرانی سکھر کے احاطے میں سپرد خاک کردیا جائے گا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق تدفین کے سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن