• news

فیصل آباد: زرعی پانی کے تنازعہ پر فائرنگ چچا2بھتیجوں سمیت قتل‘ ورثا کا مظاہرہ

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) زرعی زمین کو پانی لگانے کے تنازع پر پانچ مسلح افراد نے فائرنگ کرکے چچا کو 2 بھتیجوں سمیت ابدی نیند سلا دیا۔ ورثاء کا نعش سڑک پر رکھ کر مظاہرہ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈجکوٹ کے نواحی علاقے چک نمبر 252 ر۔ب کے رہائشی حنیف اور نواز وغیرہ میں زرعی زمین کو پانی لگانے کا تنازعہ تھا گزشتہ روز دونوں میں پھر تلخ کلامی ہوئی جس پر مشتعل محمد نواز اور اس کے مسلح ساتھیوں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر حنیف اس کے بھتیجے طاہر اور مدثر جاں بحق ہو گئے۔ لواحقین نے تینوں مقتولین کی نعشیں سمندری روڈ پر رکھ کر شدید احتجاج کیا جس سے ٹریفک بلاک ہو گئی۔ مظاہرین نے ملزموں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا تاہم پولیس کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہو گئے۔ بعدازاں پولیس نے نعشیں تحویل میں لے کر مارچری یونٹ منتقل کر دیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ابتدائی تفتیش شروع کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن