4 افسر تبدیل، محمد اسلم سپیشل جج انٹی کرپشن سرگودھا تعینات
لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے 4 افسروں کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق محمد اسلم ڈسٹرک اینڈ سیشن جج کو سپیشل جج انٹی کرپشن سرگودھا تعینات کیا گیا ہے۔ محمد ساجد علی ڈسٹرک اینڈ سیشن جج کو سپیشل جج انٹی کرپشن بہاولپور تعینات کیا گیا ہے۔ شگفتہ زریں ایڈیشنل سیکرٹری گورنر سیکرٹریٹ کو تبدیل کرکے سیکرٹری رجسٹرار آفس صوبائی محتسب آفس تعینات کیا گیا ہے۔ سمعیہ سلیم ڈپٹی سیکرٹر ی کنفیڈیشل محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن کو تبدیل کرکے او ایس ڈی لگادیا گیا ہے ان کی 245 دن کی چھٹی بھی منظور کر لی گئی ہے۔