• news

قصور سکینڈل میں ملوث مزید 2 ملزم 10 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

قصور (نمائندہ نوائے وقت) ویڈیو سکینڈل میں ملوث مزید 2 ملزموں کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے قصور ویڈیو سکینڈل کے مزید 2 ملزموں رمضان عرف جانا ہندو اور مقصود کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر عدالت نے پولیس کے حوالے کر دیا۔ تفتیشی افسر نے درخواست کی کہ ملزموں سے ویڈیو کیمرہ اور بھتے کی رقم وصول کرنی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن