شان کو ڈائریکٹر ایسوسی ایشن کا چیئرمین بننے پر قیصر ثناءاللہ کی مبارکباد
لاہور (کلچرل رپورٹر) تماثیل تھیٹر کے چیئرمین اور پروڈیوسر قیصر ثناءاللہ خان نے اداکار شان کو ڈائریکٹر ایسوسی ایشن کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شان جیسا اہل آدمی ہی اس عہدے پر فائز ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا شان کا انتخاب سو فیصد میرٹ پر ہوا ہے۔