دفاع ناقابل تسخیر ہے‘ وطن عزیز کو کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا : شہباز شریف
لاہور (خصوصی رپورٹر) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے کہا ہے کہ ماہ ستمبر کو پاکستان کی تارےخ مےں اےک خاص مقام حاصل ہے۔ستمبر1965ءکی جنگ مےں پاک افواج نے پاکستان پر جارحےت کرنے والے دشمن کو منہ توڑ جواب دےااور اسے پسپائی پر مجبور کےا ۔ وطن کے دفاع کے جذبے سے سرشار پاک فوج کے افسروں اورجوانوں نے دشمن کے دانت کھٹے کےے اوران کے مذموم عزائم کو خاک مےں ملاےا۔پاک افواج نے دفاع وطن کی جنگ مےں جرا¿ت، شجاعت اوربہادری کی ایسی لازوال داستانےں رقم کیں کہ تاریخ عالم اس کی نظیر پیش کرنے سے قاصر ہے ۔آج بھی پاک افواج اےک بار پھر وطن عزےز کے استحکام اور ملک کی بقا کےلئے دہشت گردی کے خلاف جنگ مےں بہادری کی نئی تارےخ رقم کررہی ہیں ۔ملک کو دہشت گردی کے ناسور سے پاک کر کے اسے امن وسلامتی کا گہوارہ بنانے کےلئے افواج پاکستان کے افسران اورجوان بےش قےمت قربانےاں دے رہے ہےں جن کی تارےخ مےں کوئی مثال نہےںملتی۔وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے ےوم دفاع کی گولڈن جوبلی کے موقع پر اپنے خصوصی پےغام مےں کہا کہ ستمبر1965ءکی جنگ پاکستان کی دفاعی تارےخ کا روشن باب ہے ۔پاک افواج نے جنگ کے ہر محاذ پر جرا¿ت اوربہادری کی اےسی شاندار مثالےں قائم کیں جورہتی دنےا تک ےاد رکھی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ملک کے دفاع کی جنگ کے دوران قوم نے جس وحدت اوراتحاد کا عملی ثبوت دےاتھاآج پھر اسی قومی اتحاد اورجذبے کی ضرورت ہے۔ پوری قوم کو پاکستان کی بہادر افواج پر فخر ہے اور وطن عزیز کیلئے اپنی قیمتی جانیں نچھاور کرنے والے پوری قوم کے ہیرو ہیں اور آج کے دن 18 کروڑ عوام پاک دھرتی کے ان بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتی ہے ۔انہوںنے کہا کہ دہشت گردی کےخلاف آپرےشن” ضرب عضب“کے مثبت نتائج سامنے آئے ہےںاوراس کامےاب آپرےشن نے دہشت گردوں پر کاری ضرب لگائی ہے۔ انہوںنے کہاکہ دہشت گردی کےخلاف جنگ مےں پوری قوم متحد اور یکسو ہے ۔انشاءاللہ قوم کے اتحاد کی قوت سے ملک سے دہشت گردی کی لعنت ختم کرےں گے اورپاکستان کوامن و امان کا گہوارہ بنائےں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے 1998 میںملک کو باضابطہ ایٹمی قوت تسلیم کرایا ، پاکستان مسلم لیگ ن اور وزیراعظم محمد نوازشریف کے جرات مندانہ اوردلیرانہ موقف کے باعث ایٹمی دھماکے کرکے ایک خود مختار پاکستان کی بنیاد رکھی جس کی طرف کوئی بھی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا- 6 ستمبر پاکستان سے وفا کے عزم کے اعادہ کا اور شہداءکی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے- آئیے! آج ہم عہد کریں کہ بحیثیت قوم ہم متحد ہو کر اندرونی وبیرونی خطرات کو بھی اسی طرح شکست دیں گے جس طرح 1965 کی جنگ میں ہم نے محاذ جنگ پردشمن کو شکست دی تھی۔
شہبازشریف