• news

کراچی، رینجرز کو دھمکیوں پر الطاف اشتہاری قرار، گوجرانوالہ کی عدالت سے بلاضمانت وارنٹ جاری

کراچی/ گوجرانوالہ (وقائع نگار+ نمائندہ خصوصی) کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 3 نے رینجرز حکام کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے سے متعلق مقدمے میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو مفرور قرار دیتے ہوئے ان کی تمام منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ گواہ محمد زاہد نے بیان میں کہا میں تصدیق کرتا ہوں الطاف حسین لندن میں رہتے ہیں اس لئے ان کی گرفتاری ممکن نہیں۔ عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم کے خلاف دفعہ 87 اور 88 کے تحت کارروائی کی اجازت دی جائے۔ عدالت نے تفتیشی افسر کی درخواست منظور کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد کو مفرور قرار دے دیا، اس کے علاوہ دفعہ 87 کے تحت الطاف حسین کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے اور 88 کے تحت تھانوں میں الطاف حسین کی تصاویر اشتہاری کی حیثیت سے آویزاں کرانے کا حکم دیتے ہوئے 22 ستمبر کو دوبارہ رپورٹ طلب کر لی۔ واضح رہے متحدہ کے قائد کی اشتعال انگیز تقاریر، پاک فوج پر الزام تراشی کی وجہ سے ملک بھر میں ان کے خلاف 100 سے زائد مقدمات درج ہیں۔ گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق چودھری امتیاز احمد پر مشتمل انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 1 نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئےے اور پولےس کو حکم دےا کہ وہ آئندہ تارےخ پےشی 10ستمبر کو ملزم کو گرفتار کر کے عدالت مےں پےش کرے۔ واضح رہے الطاف حسین نے 14 جولائی کو ملکی مفاد کے منافی اور فوج کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کی تھی جس پر تھانہ گکھڑ منڈی پو لےس نے شہری بابر رفیق کی مدعےت مےں مقدمہ درج کےا تھا۔
الطاف/ مفرور

ای پیپر-دی نیشن