• news

یوایس اوپن :اعصام الحق کو پری کوارٹر فائنل میں شکست‘ثانیہ مرزا کی جوڑی کامیاب

لاہور(نمائندہ سپورٹس +نوائے وقت رپورٹ ) پاکستان کے اعصام الحق مینز ڈبلز کے پری کوارٹر فائنل میں شکست کھاکر یو ایس اوپن ٹینس ٹورنا منٹ سے باہر ہوگئے ۔ سپین کے رافیل نڈال کو بھی شکست ہوگئی۔ اعصام الحق اور گائلز ملر کی جوڑی کو بیٹوریک اور لپسکی کی جوڑی نے چھ چار اور چھا چار سے ہرایا ۔دریں اثناء بھارتی سٹار ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس کی جوڑی نے بھی اگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔انہوں نے بیسنزکی اور چواینگ کی جوڑی کو چھ ایک اور چھ ایک سے شکست دی۔ سپین کے رافیل ندال تیسرے راؤنڈ میں اٹلی کے کھلاڑی فیبیو فونینی سے شکست کھا کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن