• news

متحدہ کو ایک میز پر بٹھا کر ذمہ داری پوری کردی‘فضل الرحمن شوریٰ نے ثالثی جاری رکھنے کی اجازت دیدی: ترجمان

پشاور (بیور رپورٹ) جمعیت علمائے اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمن نے مرکزی مجلس شوریٰ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے۔ ان حالات میںاتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے ایم کیو ایم کے استعفوں کے حوالے سے جمعیت علمائے اسلام نے پارلیمنٹ کے کہنے پر وہ کردار ادا کیا جو پارلیمنٹ نے انکے ذمہ لگایا تھا حکومت اور ایم کیو ایم کو ایک میز پر بٹھا دیا ہے جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا دو روزہ اجلاس مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ہوا جس میں ملک کی سیاسی اور بین الاقوامی صوتحال پر تفصیل سے غور کیا گیا فضل الرحمن نے کہا کہ اقتصادی راہداری کی تکمیل سے اقتصادی ترقی کی طرف بڑھے گا اس کا فائدہ خطے کو ہوگا جمعیت علمائے اسلام آئین کے نفاذ اس پر عملدرآمد اور پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے کوشاں ہے پارلیمنٹ میں کردار ادا کر رہے ہیں اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ کیلئے پرامن جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں ملک کی ترقی کے راستے میں رکاوٹیں ڈالنے کیلئے سازشیں ہو رہی ہیں جس کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری قوم کو اٹھ کھڑا ہونا ہوگا مرکزی مجلس شوریٰ نے قرار داد منظور کی جس میں امیر مولانا فضل الرحمن کے پارلیمانی کردار اور ملک کے استحکام آئین کی بالادستی ثالثی کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق جے یو آئی کی شوریٰ نے مولانا فضل الرحمن کو حکومت اور ایم کیو ایم کے درمیان ثالثی جاری رکھنے کی اجازت دیدی ہے مولانا فضل الرحمن شوریٰ کے تحفظات دور کرنے میں کامیاب رہے ہیں ترجمان کے مطابق پارٹی شوریٰ نے قرار داد کے ذریعے ثالثی کے کردار کی توثیق کر دی ہے مولانا فضل الرحمن نے شوریٰ کو بتایا کہ پارلیمنٹ نے ثالثی کی ذمہ داری سونپی ہے۔ اپنی طرف سے ثالثی نہیں کر رہی۔

ای پیپر-دی نیشن