• news

عبدالحفیظ پیرزادہ سکھر میں سپردخاک

سکھر (این این آئی) 1973ء کے آئین کے مصنف، ممتاز ماہر قانون دان اور سابق وفاقی وزیر قانون عبدالحفیظ پیرزادہ کو گزشتہ روز درگاہ جئے شاہ قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ قبل ازیں انکی نماز جنازہ پرانا سکھر میں ادا کی گئی جس میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، سابق گورنر غلام مصطفی کھر، شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، خورشید شاہ سمیت سیاسی، سماجی شخصیات، وکلائ، ججز اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ نماز جنازہ کے موقع پر سکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے تھے ۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا کہ عبدالحفیظ پیرزادہ وکالت اور سیاست میں ذہین قانون دان اور محترک سیاستدان تھے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عبدالحفیظ پیرزادہ نے جمہوریت اور پاکستان کی بہت خدمت کی۔ واضح رہے عبدالحفیظ پیرزادہ 4 روز قبل لندن میں انتقال کرگئے تھے، انکی میت بذریعہ جہاز کراچی اور پھر سکھر لائی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن