مسلم لیگ (ن) بلدیاتی انتخابات میں ”ڈاکہ“ نہیں مار سکے گی‘ الیکشن کمشن ارکان کو استعفوں پر مجبور کر دینگے : عمران
لاہور (آئی اےن پی) تحرےک انصاف کے چےئرمےن عمران خان نے کہا ہے کہ 4 اکتوبر کے احتجاجی جلسے کے بعد الےکشن کمشن کے باہر آئندہ کی حکمت عملی بتاﺅنگا۔ تحرےک انصاف قوم کو ملکی دولت لوٹنے والی سےاسی جماعتوں سے ہمےشہ کےلئے نجات دلائیگی۔ زرداری اور نوازشر ےف کی مک مکا کی سےاست صرف اقتدار کےلئے ہے دونوں جماعتےں قوم کے سامنے بے نقاب ہو رہی ہےں‘ پنجاب مےں مسلم لےگ (ن) بلدےاتی انتخابات مےں عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ مارنے کے منصوبے بنا رہی ہے مگر تحر ےک انصاف انکے تمام عزائم کو خاک مےں ملا دیگی۔ ضمنی انتخابات مےں بھی عوام کا فےصلہ تحر ےک انصاف کے حق مےں ہی آئےگا۔ اےک انٹروےو کے دوران عمران نے کہا کہ تحرےک انصاف کے لاکھوں کارکنان الےکشن کمشن کے باہر اپنے مطالبات کے حق کےلئے احتجاجی جلسے مےں شرےک ہوں گے اور الےکشن کمشن کے دھاندلی مےں ملوث اراکےن کو استعفوں پر مجبور کر دےں گے۔ تحر ےک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سےاسی اور عوامی جماعت بن چکی ہے اور بلدےاتی انتخابات مےں پنجاب مےں مسلم لےگ (ن) کی دھاندلی اور انکی انتخابی مہم چلانے والی پولےس سمےت سب کا مقابلہ کرےں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لےگ (ن) نے ہمےشہ قوم کو دھوکہ دےا اور اب بھی عوام کو رےلےف دےنے کی بجائے انکو مہنگائی جےسے مسائل کا شکار کر رہے ہےں اور اس مےں کوئی شک نہےں حکمران اپنی عوام دشمن پالےسوں کے ذرےعے قوم کو خون نچوڑ رہے ہےں۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی اور بلدےاتی انتخابات کی پنجاب مےں بھرپور تےاری کررہے ہےں اور کسی کو دھاندلی کرنے کی اجازت نہےں دےں گے۔
عمران خان