• news

65ءکی جنگ مادر وطن کا تحفظ کرنے کے عزم کا ثبوت ہے: عبدالباسط

نئی دہلی (اے پی پی) بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط خان نے کہا ہے کہ پاکستان کسی کیخلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا تاہم ہر پاکستانی مادر وطن کا تحفظ کرنا جانتا ہے۔ وہ پاکستانی ہائی کمشن میں یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب سے خطاب کررہے تھے جس میں بڑی تعداد میں مہمانوں نے شرکت کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عبدالباسط خان نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، کسی کیخلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا تاہم وطن عزیز کی حفاظت اور اسکا دفاع کرنا جانتے ہیں۔ 1965ءکی جنگ غیر ملکی جارحیت کیخلاف مادر وطن کے تحفظ کے عزم کا ثبوت ہے۔ آج بھی ہر پاکستانی وطن عزیز کے دفاع کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہے۔ 1965ءکی جنگ میں مسلح افواج اور قوم نے قوت ایمانی اور جذبہ حب الوطنی کا عظیم مظاہرہ کیا۔ آج بھی پاکستان کا بچہ بچہ وطن عزیز کے چپہ چپہ کی حفاظت کیلئے اسی جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہے۔
عبدالباسط

ای پیپر-دی نیشن