• news

تحریک انصاف کا یو ٹرن‘ 7 جماعتوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے فیصلے سے منحرف ہو گئی

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف نے پھر یو ٹرن لے لیا اور پنجاب میں اپوزیشن اتحاد سے منحرف ہو گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب میں 7 جماعتی اتحاد سے تحریک انصاف چند گھنٹے بعد ہی الگ ہو گئی تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ پی پی سے اتحاد نہیں ہوا۔ بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی روکنے کیلئے جدوجہد پر اتفاق ہوا جبکہ پی پی کا کہنا ہے کہ چودھری سرور نے پریس کانفرنس میں فیصلوں کی توثیق کی پیچھے ہٹنا حیران کن ہے۔ پی ٹی آئی کی قیادت نے نوٹس لیا ہے کہ تحریک انصاف پنجاب میں پی پی کے ساتھ کیوں بیٹھی؟ پی ٹی آئی کارکنوں کی سوشل میڈیا پر ناراضی نے بھی یو ٹرن پر مجبور کیا۔ عمران خان نے تحریک انصاف کو فیصلے سے ہٹنے پر مجبور کیا۔
یو ٹرن

ای پیپر-دی نیشن