صحت مند زندگی کا راز دوسروں کی مدد میں ہے: امریکی ماہرین
نیویارک (نیٹ نیوز) نیکی کبھی رائیگاں نہیں جاتی، جسے اب سائنسدانوں نے بھی تسلیم کر لیا ہے۔ امریکہ میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق دوسروں کی مدد کرنا دوسروں کے لئے تو فائدہ مند ثابت ہوتا ہی ہے، جب ہم کسی کی مدد کے لئے آگے بڑھتے ہیں تو ہمارے جینز میں انتہائی خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں۔