پاکستان کنٹرول لائن پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی اور بھارت میں دہشت گرد بھجوا رہا ہے‘ راجناتھ سنگھ کا واویلا
ممبئی (آئی اےن پی) بھارتی وزےر داخلہ راجناتھ سنگھ نے پھر واویلا مچاتے ہوئے پاکستان پر الزام عائد کےا ہے کہ وہ بھارتی سرزمےن پر دہشت گرد بھےج کر کاروائےاں کروا رہا ہے، بھارت کے پاس اپنے دعوے کو درست ثابت کرنے کےلئے ثبوت موجود ہےں، پاکستان بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات نہےں رکھنا چاہتا اور مسلسل سےز فائر کی خلاف ورزےاں کررہا ہے۔ نئی دہلی میں تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے مےں دہشتگ ردی کو فروغ دے رہا ہے۔ وہ بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات نہےں رکھنا چاہتا۔ راجناتھ سنگھ نے کہاکہ بھارت نے سفارتی ذرائع استعمال کرتے ہوئے امرےکہ اور متحدہ عرب امارات سے کہا ہے کہ وہ پاکستان پر دہشت گرد سرگرمےوں کی حماےت کرنے پر دباﺅ ڈالےں۔ ان کا کہنا تھاکہ شدت پسند تنظےم داعش بھارت کےلئے اےک بڑا چےلنج نہےں ہے، بھارتی افواج کسی بھی خطرے سے نمٹنے کےلئے مکمل طور پر تےار ہےں۔
راجناتھ سنگھ