اتفاق مسجد ماڈل ٹاﺅن میں بیگم میاں معراجدین کا ختم قل‘ وزیراعظم‘ وزیراعلیٰ سمیت ارکان اسمبلی بیورو کریسی‘ اپوزیشن رہنماﺅں کی شرکت
لاہور (خبرنگار) وزیراعظم نواز شریف کی چچی، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی خوش دامن اور حمزہ شہباز، سلمان شہباز کی نانی بیگم میاں معراجدین کی رسم قل گزشتہ روز اتفاق مسجد ماڈل ٹاون میں ادا کی گئی جس میں وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ شہباز شریف، حمزہ شہباز، سلمان شہباز، سہیل ضیاءبٹ، عمر سہیل ضیائ، مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے علاوہ صوبائی وزرائ، سینیٹرز، پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے رہنماﺅں، بیورو کریسی اور اعلیٰ پولیس افسران نے شرکت کی۔ رسم قل میں دعا ریاض حسین شاہ نے جبکہ مولانا عبد الرزاق جامی نے صوفیانہ کلام پڑھا۔ قرآن خوانی کی تقریب میں ارکان قومی وصوبائی اسمبلی وحید عالم خان، سہیل شوکت بٹ، مہر اشتیاق، پرویز ملک، وفاقی وزیر رانا تنویر، خواجہ عمران نذیر، میاں مرغوب، ملک ندیم کامران، منشاءاللہ بٹ، چودھری شفیق، مجتبیٰ شجاع الرحمن، ناظم حسین شاہ، ریاض فتیانہ، خالد کھرل، منیر احمد، طاہر خلیق، چیف سیکرٹری خضر حیات گوندل، سابق چیف سیکرٹری نوید اکرم چیمہ، ایڈیشنل سیکرٹری انرجی جہانزیب خان، سیکرٹری پی اینڈ ڈی عرفان الٰہی، کمشنر عبد اللہ سنبل، شعیب بن عزیز، ڈی سی او کیپٹن عثمان، سی سی پی او کیپٹن (ر) امین وینس، ڈی آئی جی ڈاکٹر حیدر اشرف، سابق ڈی سی او لاہور سجاد بھٹہ شریک تھے۔
رسم قل