• news

افتخار چودھری سیاسی جماعت نہیں جمہوریت سے آگاہی کا تعلیمی ادارہ قائم کریں: دوستوں کا مشورہ

اسلام آباد (آن لائن) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کو قریبی دوستوں نے مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی الگ سیاسی جماعت بنانے کی بجائے عوام الناس کو جمہوریت، سیاسی رویوں، سیاسیات سمیت دیگر معاملات پر آگاہی اور تعلیم دینے کے لئے ایک بین الاقوامی سطح کا ادارہ قائم کریں جس کی چاروں صوبوں میں شاخیں قائم ہوں۔ عوام الناس کو انتخابات کے انعقاد، الیکشن کمشن کی ذمہ داریوں، ووٹرز کے فرائض و حقوق ، سیاسی جماعتوں کے منشور اور دیگر معاملات بارے بھی آگاہی فراہم کی جائے۔ جس پر سابق چیف جسٹس نے تاحال کوئی جواب نہیں دیا ہے امکان ہے کہ وہ رواں ہفتے اس بارے کوئی جواب دیں گے۔ ذرائع کے مطابق سابق چیف جسٹس سیاسی جماعت بنانے کے اقدام سے پیچھے ہٹنا شروع ہو گئے ہیں اور امکان ہے کہ وہ عوام الناس کی آگاہی کے لئے ایک تعلیمی ادارہ قائم کریں گے جس کے حوالے سے ان کے قریبی دوستوں نے ان کو مشورہ دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن