• news

اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، وزارت کے مختلف شعبوں کی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت، توانائی مسائل کا جلد حل ہونا بے حد ضروری ہے: وزیر خزانہ

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت وزارت خزانہ کی کارکردگی سے متعلق اجلاس کا انعقاد ہوا‘ وزارت کے مختلف شعبوں کی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت جاری کی گئیں۔ وزارت خزانہ کے مختلف شعبوں میں بیرونی سرمایہ کاری‘ قرضہ جات‘ بجٹ اور کارپوریٹ سرمایہ کاروں کے شعبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ کے دوران حالیہ وفاقی بجٹ میں کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد اور ملک کی موجودہ اقتصادی صورتحال اور حالیہ مالی سال کے پہلے دو مہینوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ کے دوران توانائی کے شعبے میں حکومتی اقدامات پر بھی بحث کی گئی اور ان پر اسحاق ڈار نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ملک کو درپیش توانائی کے مسائل کا جلد حل ہونا بے حد ضروری ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن