• news

پاکستان ہمیشہ قائم رہنے کیلئے وجود میں آیا قوم متحد ہوکر دشمن کیخلاف ڈٹ جائے: عبدالمالک بلوچ

کوئٹہ (اے این این) وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ قائم رہنے کے لئے وجود میں آیا، ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم پاکستان کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے لئے بحیثیت قوم یکجا رہتے ہوئے ملک دشمن عناصر کے خلاف ڈٹ جائیں بالخصوص یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ہمیں اس عزم کی تجدید کرنا ہوگی کہ ہم مادر وطن کے دفاع کے لئے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گے اور ملک کی سرحدوں کی محافظ پاک افواج کے شانہ بشانہ رہیں گے۔ یوم دفاع کے موقع پر ج اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ 50سال قبل ہماری بہادر افواج نے عددی تعداد کم ہونے کے باوجود دشمن کے ناپاک عزائم کوخاک میں ملا دے گا۔ اگر ہم اپنی صفوں میں مکمل اتحاد برقرار رکھیں گے تو دشمن کی مجال نہیں کہ وہ ہمیں میلی آنکھ دیکھ سکے۔

ای پیپر-دی نیشن