چنیوٹ: ناجائز تعلقات کے شبہ پر نوجوان کو کرنٹ لگا کر مار ڈالا
چنیوٹ (نامہ نگار) ناجائز تعلقات کے شبہ میں کرنٹ لگا کر نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ چک 222 ج۔ ب ملزمان عبداللہ اور افضل وغیرہ نے چھ نامعلوم ملزمان کیساتھ مل کر عرفان اللہ کو بجلی کا کرنٹ لگا کر قتل کر دیا اور نعش چھپا دی۔