• news

سرگودھا، بھیرہ اور بھلوال میں 3مذہبی رہنما ایک ماہ کیلئے نظربند

بھاگٹانوالہ+ بھلوال (نامہ نگاران) سرگودھا میں اہل سنت والجماعت کے دو اہم رہنمائوں اور بھلوال میں مجلس وحدت المسلمین کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری کو ایک ماہ کیلئے نظر بند کر کے جیل بھجوا دیا گیا، تفصیلات کے مطابق اہل سنت والجماعت سرگودھا کے اہم رہنما رمضان آکاش اور بھیرہ سے مفتی خان محمد کو سی ٹی ڈی پولیس نے گرفتار کر کے ایک ماہ کے لیے ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں نظر بند کر دیا ہے ، اہل سنت والجماعت سرگودھا کے صدر مولانا عبد الر حمان ،امیر رانا ثناء اللہ اور رانا اشتیاق یاسین نے ان رہنمائوں کی گرفتاری کی مذمت کر تے ہوئے کہا کہ سی ٹی ڈی پولیس جانبداری کا مظاہرہ کر رہی ہے اور ہمارے ساتھیوں کو پر امن ہونے کی سزا دے رہی ہے۔ دوسری جانب بھلوال میں مجلس وحدت المسلمین کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری راجہ امجد حسین کو ایک ماہ کے لئے نظربند کرتے ہوئے سرگودھا جیل بھجوا دیا گیا،انہیں گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن