• news

’’984 کنال اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ‘‘ اوکاڑہ کے ڈی سی او‘ اے ڈی سی اور اے سی معطل

لاہور (سپیشل رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) پنجاب حکومت نے تحصیل دیپالپور میں متروکہ وقف املاک کی 984 کنال 16مرلے اراضی کی غیرقانونی الاٹمنٹ کے معاملے میں وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم کی انکوائری میں قصور ثابت ہونے پر ڈی سی او اوکاڑہ قیصر سلیم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شیخ فرید احمد اور اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور آصف رئوف خان کو معطل اور انکے عہدوں سے ہٹا دیا جبکہ انکے خلاف انکوائری اور مزید کارروائی کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو لیٹر بھی بھجوایا جا رہا ہے۔ بتایا گیا ہے اوکاڑہ کے ان انتظامی افسروں کو معطل کرنے کی منظوری وزیراعلیٰ پنجاب نے 4 ستمبر کو دی۔ نوائے وقت 29اگست کو قریباً 4ارب روپے مالیت کی زرخیز 984کنال 16مرلے زرعی زمین محکمہ مال کی ملی بھگت سے حاصل کرنے کے سکینڈل کے بارے میں خبر شائع کر چکا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن