• news

اسلام آباد : افغان شہریوں کو پاکستانی شہریت دلانے والا گروہ بے نقاب‘گروہ نے اڑھائی سو افغانوں کو شہریت دلوائی‘ نادرا کا ڈپٹی ڈائریکٹر نیٹ ورک میں ملوث

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) افغان شہریوں کو پاکستانی شہریت دلانے والا گروہ اسلام آباد میں بے نقاب ہو گیا۔ افغان شہریوں کےلئے پاکستانی شہریت کا نرخ صرف 4لاکھ روپے ہے۔ گروہ نے ڈھائی سو سے زائد افغانیوں کو پاکستانی شہریت دلائی، نادرا کا ڈپٹی ڈائریکٹر نیٹ ورک میں ملوث نکلا۔ قمر ندیم اسلام آباد سیف سٹی پراجیکٹ کا بھی حصہ دار تھا۔ اے ایس آئی منور بلوچ اور گجرات کا ایجنٹ حافظ بھی سکینڈل میں شامل ہیں۔ محکمانہ انکوائری میں جرم ثابت ہو گیا جس پر قمر ندیم کو ملازمت سے برخواست کر دیا گیا مگر کوئی قانونی کارروائی نہیں ہوئی۔
گروہ /بے نقاب

ای پیپر-دی نیشن