• news

قوم آج پھر فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے: حنیف عباسی

پیرس ( صاحبزادہ عتیق سے ) فرانس میں بھی یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے تقریبات کا آغاز ہو گیا۔ پاکستان پبلک ایڈ ٹرسٹ فرانس کے چیئرمین ناصر عباس تارڑ نے پیرس میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جس کے مہمان خصوصی، چئرمین میٹرو پراجیکٹ محمد حنیف عباسی تھے۔ محمد حنیف عباسی نے کہا آج ہماری فوج ضرب عضب کے ذریعے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کررہی ہے اور قوم فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ امریکن سفیر نے بھی میٹرو پراجیکٹ کی تعریف کی ہے۔ چیئرمین پبلک ایڈ ٹرسٹ فرانس ناصر عباس تارڑ نے کہا کہ 6 ستمبر والا جذبہ ہی قوم کو متحد ناقابل تاخیر بنا سکتا ہے۔ اخوت یونیورسٹی فیصل آباد پاکستان کے غریب عوام کے بچوں کی تعلیم کیلئے ایک تخفہ ہوگا۔ چوٹ دھراو¿ں آئی ہسپتال فرانس کے پاکستانیوں کیلئے اعزاز کی بات ہے۔ یوسف خان نے کہا مسلح افواج کی مادر وطن کےلئے قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔ تقریب میں تمام مکتبہ فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن