• news

پناہ گزین جرمنی کو بدل دینگے: مرکل ،بحران سے نمٹنے کےلئے 6 ارب یورو کا اعلان

برلن/تہران (نوائے وقت رپورٹ/اے این این/بی بی سی)) یورپ میں پناہ گزینوں کا معاملہ سنگین صورت اختیار کر گیا۔ جرمنی نے بحران سے نمٹنے کیلئے 6 ارب یورو کا اعلان کیا ہے۔ فرانس کے صدر نے بھی 24 ہزار تارکین وطن کو پناہ دینے کا اعلان کر دیا۔ برطانیہ نے بھی 20 ہزار شامی تارکین وطن کو پناہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ پناہ گزینوں کی مدد کرنا یورپی ممالک کی انسانی و اخلاقی ذمہ داری ہے، جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل کا کہنا ہے کہ جرمنی میں آنے والے پناہ گزینوں کی ’حیران کن‘ تعداد آنے والے برسوں میں ملک میں پھیل کر ملک کو بدل کر رکھ دیگی۔ انہوں نے کہا جرمنی پناہ لینے کے طریقہ کار میں تیزی لانے کے ساتھ ساتھ ملک میں زیادہ گھر بھی تعمیر کریگا۔

ای پیپر-دی نیشن