• news

کراچی میں دودھ کی قیمتوں پر ڈیری فارمرز تقسیم ایک دھڑے کے انتظامیہ سے مذاکرات کامیاب دوسرے کا اضافہ واپس لینے سے انکار

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی میں دودھ کی قیمتوں پر ڈیری فارمز ایسوسی ایشن دو دھڑوں میں بٹ گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق کمشنر کراچی اور ملک ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے جبکہ ڈیری اینڈ کیٹلز فارمرز ایسوسی ایشن نے دودھ کی قیمتیں کم کرنے سے انکار کر دیا مذاکرات کے دوران کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سیل کی گئی دکانوں کو کھول دیا جائے گا ملک ریٹیلرز ایسوسی ایشن نے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے لیا۔ اس کے عہدیداروں نے کہا کہ تمام معاملات کو مذاکرات سے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن