• news

محکمہ صحت کی تشکیل نو کا فیصلہ کابینہ کمیٹی کی سفارشات پر ہوگا، ترجمان

لاہور (پ ر) محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان نے محکمہ صحت کی تشکیل نو کے حوالے سے شائع ہونے والی خبر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ صحت کی تشکیل نو کے لئے سٹیئرنگ کمیٹی نے اپنی تجاویز وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کر دی تھیں اور وزیراعلیٰ نے مذکورہ تجاویز کابینہ کمیٹی برائے صحت کو ارسال کرنے کی ہدایت کی تھی۔ ترجمان نے کہا کہ کابینہ کمیٹی محکمہ صحت کی تشکیل نو کے سلسلہ میں حتمی سفارشات تیار کر کے وزیراعلیٰ کو پیش کرے گی جس پر فیصلہ کیا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن