• news

متحدہ کے مستعفی ارکان سندھ اسمبلی کو گھر بیٹھے تنخواہیں مل گئیں

کراچی(آن لائن) سندھ اسمبلی سیکرٹریٹ نے ایم کیو ایم کے استعفے جمع کرانیوالے اراکین اسمبلی کی تنخواہیں اکائونٹس میں بھجوا دیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی نے سندھ اور قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا اور اپنے استعفے اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دیئے۔ سندھ اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے استعفے ابھی منظور نہیں ہوئے اسلئے انکی تنخواہیں اور مراعات نہیں روکی جا سکتیں۔

ای پیپر-دی نیشن