• news

’’فی خاندان 4 بچے‘‘ وشوا ہندو پریشد ہندو آبادی بڑھانے کیلئے مہم چلائے گی

ناسک (این این آئی) بھارت میں مسلمان آبادی میں اضافے سے پریشان وشوہند پریشد نے ہندو آبادی میں اضافے کیلئے خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں وشوہندو پریشد کے سربراہ پروین توگڑیا نے کہا ہے کہ جلد ہی ہندوئوں کی تعداد بڑھانے کیلئے کوششوں آغاز کر دیا جائیگا ایسے تمام ہندو خاندان جن کی اولاد نہیں ان کیلئے ایک خصوصی ہیلپ لائن شروع کی جائیگی جہاں پر ان کو بچوںکی پیدائش کے سلسلے میں ہونیوالی مشکلات کے حل پیش کئے جائینگے اور انکا علاج کیاجائیگا، علاج کے بعد ہر خاندان کو کم از کم چار بچے پیدا کرنے پر قائل کیا جائیگا۔ توگڑیا نے کہا کہ ہندوئوں کی تعداد میں 80 فیصد کمی انتہائی تشویش کی بات ہے۔

ای پیپر-دی نیشن