کھاریاں‘ بھیرہ‘ اوکاڑہ: 44من مضر صحت اور گدھے کا گوشت برآمد‘ 4 قصاب گرفتار
گجرات+ بھیرہ+اوکاڑہ (نامہ نگاران) حرام جانوروں کا گوشت برآمد ہونے پر غیرقانونی مذبحہ خانوں کے خلاف ضلع بھر میں آپریشن تیز کر دیا گیا۔ تھانہ سول لائن پولےس نے محلہ گورونانک پورہ مےں غےرقانونی مذبحہ خانہ قائم کرنے والے ملزم واجد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لےا۔ جلالپور جٹاں کے علاقہ رانیوال چوک میں ویٹرنری ڈاکٹر احسان اللہ نے عملہ اور نفری کے ہمراہ چھاپہ مار کر غیرقانونی مذبحہ خانہ کھولنے کے الزام میں اللہ رکھا کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرا دیا۔ علاوہ ازیں ضلعی انتظامےہ، لائےوسٹاک اور دےگر محکموں کی مشترکہ ٹےم نے تحصےل کھارےاں کے مختلف علاقوں مےں کارروائی کرتے ہوئے 20من مضر صحت گوشت قبضہ مےں لے کر تلف کر دےا جبکہ قصاب کو گرفتار کر لےاگےا، اےک اور کارروائی کے دوران صفائی کے ناقص انتظام اور ملازمےن کے ہےلتھ کارڈ نہ ہونے پر نمک کا کارخانہ سےل کر دےا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ڈی سی او لےاقت علی چٹھہ کی ہداےت پر کرےک ڈاﺅن کے دوران اے سی کھارےاں افشاں رباب کی قےادت مےں وےٹرنری آفےسر کھارےاں ڈاکٹر واجد، فوڈ انسپکٹر منظور حسےن، عارف حسےن اور دےگر اہلکاران پر مشتمل ٹےم نے نصےرہ کے علاقہ مےں اچانک چےکنگ اور قصاب صلاح الدےن کی دکان سے 20من انتہائی مضر صحت گوشت برآمد کرکے اسے تلف کر دےا جبکہ قصاب کے خلاف مقدمہ درج کرا دےا جسے گرفتار کر لےا گےا۔ درےں اثناءاے سی کھارےاں نے دکانوں مےں صفائی مناسب انتظام نہ ہونے پر محمد سلےمان، بابر، مدثر پر مجموعی طور پر 6ہزار روپے جرمانہ عائد کر دےا۔ موٹروے انٹرچینج بھیرہ کے قریب راولپنڈی سمگل کیا جانے والا 20 من گدھے کا گوشت برآمد کرکے 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ فیصل آباد کے اسلم اور نذیر نے سالم سے گدھوں کا گوشت خریدا جو ویگن میں لوڈ کرکے راولپنڈی لے جارہے تھے کہ انٹرچینج بھیرہ کے قریب اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ نے چھاپہ مار کر گوشت برآمد کرکے دونوں کو گرفتار کرلیا۔ اس موقع پر ایس ایچ او بھیرہ ملک فاروق حسنات اور ویٹرنری ڈاکٹر بھی موجود تھے جنہوں نے گوشت کی تصدیق کی۔ اوکاڑہ میں ویٹرنری ڈاکٹر سجاد حیدر نے پولیس کے ہمراہ چھاپہ مار کر 4 من مضر صحت بدبو دار گوشت برآمد کرکے ایک قصاب نظام دین عرف ملنگ کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔