• news

اسلام آباد میں چھاپے، غیرمعیاری کھانا فراہم کرنے پر 7 ہوٹلوں کو جرمانہ، 3 افراد گرفتار

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) اسلام آباد میں غیرمعیاری کھانا فراہم کرنے والے ریستورانوں کیخلاف کریک ڈاﺅن کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے بلیوایریا میں سیور فوڈ پر چھاپہ مارا اور اسے سیل کرنے کا حکم دیدیا۔ ایف ٹین میں 2ریستوران غیرمعیاری خوراک کی فراہمی پر سیل کر دئیے گئے، چھاپوں کے دوران 3 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ متعدد ریستوران مالکان کو جرمانے کئے گئے اور ناقص خوراک تلف کر دی گئی۔ چھاپے اسسٹنٹ کمشنر شالیمار علی اصغر کی سربراہی میں مارے گئے۔ ضلعی انتظامیہ نے بیسٹ ویسٹرن ہوٹل پر چھاپہ مارکر ناقص خوراک کے باعث کچن سیل کر دیا۔ سپر مارکیٹ میں واقع چائے خانہ سمیت 7 ہوٹلوں کو جرمانہ کر دیا گیا۔ سپر مارکیٹ میں واقع سب سے بڑے ریسٹورنٹ چائے خانہ پر چھاپہ مارا جہاں پر صفائی کا بہتر انتظام نہ ہونے پر اسے بھی سیل کرکے جرمانہ عائد کر دیا اور وفاقی دارالحکومت کے علاقے ایف ٹین میں 5 ہوٹلوں پر بھی چھاپہ مار کر انہیں غیرمعیاری کھانا فراہم کرنے اور صفائی کا بہتر انتظام نہ ہونے پر سیل کر دیا گیا۔
چھاپے/ ہوٹل سیل

ای پیپر-دی نیشن