• news

عارفوالا: تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بروقت طبی امداد نہ ملنے پر 2بچے جاں بحق

عارفوالا(نامہ نگار+نمائندہ خصوصی)تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مبینہ طور پر بروقت مریض چیک نہ کرنے کی وجہ سے 2بچے جاں بحق ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق پنجاب ہیلتھ کمیشن کی جانب سے عطائی ڈاکٹروں کے خلاف جاری کارروائی کے دوران عارف والا میں درجنوں کوالیفائیڈ ہومیو پیتھک ڈاکٹروں کی پکڑ دھکڑ و کلینک سیل ہونے کی وجہ سے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کا رش بڑھ گیا اور مقامی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بچے بروقت طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے دم توڑ گئے۔ ایمرجنسی وارڈ میں موجود واحد ڈاکٹر ایک روز قبل قتل ہونے والے شخص کا میڈیکل بناتے رہے۔ آﺅٹ ڈور وارڈ میں مریض لمبی لائنیں لگا کر پرچیاں وصول کرنے کے باوجود ڈاکٹروں کو دکھانے میں ناکام رہے ۔
بچے جاں بحق

ای پیپر-دی نیشن