• news

9وارداتیں:ڈاکووں نے 23لاکھ کا مال لوٹ لیا‘ مبینہ پولیس مقابلہ میں نوجوان ہلاک

لاہور+ فیروزوالہ (نامہ نگاران) لاہور میں 9وارداتیں، ڈاکوو¿ں نے 23 لاکھ کا مال لوٹ لیا مبینہ پولیس مقابلے میں نوجوان ہلاک ہو گیا۔ ڈاکوو¿ں نے چوہنگ کے علاقہ میں حاجی صادق کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر ےرغمال بنا کر 9لاکھ روپے، ڈیفنس اے کے علاقہ زیڈ بلاک میںاقبال بشیر کے گھر سے 4لا کھ روپے، مصطفی ٹاﺅن میں مبشرہ حمید اور اس کی فیملی سے 3لاکھ 50ہزار روپے، سول لائن کے علاقہ ایجرٹن روڈ میں ڈاکٹر وقاص اور اس کی فیملی سے 70ہزار روپے، سول لائن کے علاقہ ایجرٹن روڈ پر ڈاکٹر وقاص اور اس کی فیملی سے 2لاکھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دےگر سامان لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوو¿ںنے اکبر ی گیٹ میںعمر سے 2لاکھ 10ہزار اور موبائل، کاہنہ میں صوئے اصل میں رشید سے 90ہزار اور موبائل، اقبال ٹاﺅن میں نوید وڑائچ سے 50ہزار اور موبائل، لاری اڈا میں اکبر سے 30ہزار اور موبائل لوٹ لیا ہے۔ چوروں نے نواب ٹاﺅن سے الیاس، ماڈل ٹاﺅن سے نذیر احمد، فیصل ٹاﺅن سے ارشاد، سول لائن سے ارسلان کی گاڑیاں جبکہ رائیونڈ سے مظفر، ماڈل ٹاﺅن سے عارف، سبزہ زار سے مرزا عثمان، گرین ٹاﺅن سے خرم گھمن، کاہنہ سے سعید احمد، ٹبی سٹی سے عرفان کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔ علاوہ ازیں مصری شاہ پولیس نے مبینہ پولیس مقابلے میں 17 سالہ نوجوان کو ہلاک کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق مرنے والا نوجوان ڈاکو تھا۔ گزشتہ روز چوہدری تاثیر نے پولیس ایمرجنسی 15پر کال کی 3ڈاکو اس سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو گئے ہےں جس کے بعد پولیس نے مصری شاہ کے علاقہ کی ناکہ بندی کر لی۔ گڑھی شاہو پل کے قریب ناکے پر پولےس نے موٹرسائیکل دیکھ کر ان ڈاکوﺅں کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن ان ڈاکوﺅں نے موٹر سائیکل روکنے کی بجائے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ پولیس نے جوابی فائرنگ کی تو گولیاں لگنے سے ایک ڈاکو زخمی ہو کر گر پڑا دو ساتھی موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق زخمی ڈاکو کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تا ہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ مرنے والے ڈاکو کی جیب سے ایک ایف آئی آر نکلی ہے جس سے شبہ ہوتا ہے مرنے والے ڈاکو کا نام فیصل ولد رضی الدین ہے اور یہ ضلع شیخوپورہ کا ایک ٹاپ ٹین اشتہاری ہے تاہم تاحال اس کی تصدیق کی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق اگر یہ ڈاکو فیصل ہی ہے تو یہ شیخوپورہ پولیس کو قتل، اقدام قتل اور دیگر سنگین درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے یہ ایک جعلی پولیس مقابلہ تھا۔ صبح سویرے پولیس ایک شخص کو سرکاری ڈالے میں لائی اور اسے گڑھی شاہو پل کے قریب مبینہ مقابلے میں مار کر پولیس مقابلے کی کال چلا دی۔ فیروزوالہ سے نامہ نگار کے مطابق ڈاکو ذیشان سے نقدی، موبائل، موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔ گن پوائنٹ پر عرفان سے موٹرسائیکل اور موبائل چھین کر لے گئے۔ چوروں نے اقبال کے گھر میں گھس کر ہزاروں کا سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ڈاکوﺅں نے زمیندار سجاد کو لوٹ لیا، نامعلوم افراد نے فیاض کو روک کر لوٹ لیا، موٹرسائیکل اور رقم لے کر فرار ہو گئے۔ لیبر کالونی سے شاہد کا رکشہ چوری ہو گیا۔
ڈاکے

ای پیپر-دی نیشن