• news

راحیل شریف اور فوجی عدالتوں کا ڈیڑھ سال باقی ، یہ عرصہ بہت اہم ہے : شیخ رشید

اسلام آباد (آن لائن) شےخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحےل شرےف اور فوجی عدالتوں کا ڈےڑھ سال باقی ہے ےہ ڈےڑھ سال بہت اہم ہے، پنجاب مےں بھی جھاڑو پھرے گی جس نے گاجر کھائی سب کو پھکی ملے گی، نوازشرےف کا امتحان ہوگا کہ وہ چوروں کی گرفتاریوں پر شور مچائیں گے یا چوکےداروں کا ساتھ دیں گے۔نجی ٹی وی کو دئےے گئے انٹروےو مےں شےخ رشید نے کہا کہ10روز کے اندر پنجاب میں بھی گرفتارےاں ہونے والی ہےں، پنجاب مےں اےل اےن جی پر اربوں روپے کا فراڈ ہوا، نندی پور پراجےکٹ مےں 81 ارب کی کرپشن کی گئی، سب کو پکڑنا چاہئے۔ نوازشرےف کے پاس کوئی پاور نہےں، پاور کہےں اور ہے۔ ممنون حسےن نے 40 لاکھ ٹپ مےں اڑا دئےے۔ ڈاکٹر عاصم حسےن نے فوج کو 88 لوگوں کی فہرست دیدی ہے۔ رشید گوڈےل پر حملے اور سانحہ بلدےہ ٹا¶ن کے حقائق سامنے آئے تو اےم کےو اےم کےلئے مشکل ہوگا، تاہم اےم کےو اےم کی سےاسی طاقت ہے اور رہے گی۔
شیخ رشید

ای پیپر-دی نیشن