20 افسروں کی گریڈ 19 میں ترقی‘ کئی کے تبادلے اور تقرری
لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے 20 افسروں کی گریڈ19 میں ترقی سمیت متعدد افسران کے تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تقرری کے منتظر نبیل جاوید کو سیکرٹری انڈسٹریز، کامرس انویسٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ لگایا گیا ہے وہ 17ستمبر کو عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ گریڈ19 میں ترقی پانے والے افسران میں مسعود انور ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ، محمد رمضان ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان، محمد شکور ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن، احمد مجتبیٰ کرامت ڈی سی او بھکر، ثنادتہ خالد ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ بہاولنگر، حمزہ علی ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ اوکاڑہ، علی اکبر ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ بہاولپور، کاظم اعوان ایڈیشنل کمشنر کنسالڈیشن فیصل آباد، محمد اعظم ایڈیشنل سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر، توقیر قریشی ڈپٹی سیکرٹری انسانی حقوق و اقلیتی امور کو گریڈ19 میں ترقی دے کر ٹرانسفر کرکے ایڈیشنل سیکرٹری ای ٹی پی بی بورڈ آف ریونیو، رانا شوکت محمود ایڈیشنل کمشنر ڈی جی خان، رشید احمد کو گریڈ19 میں ترقی دے کر ایڈیشنل سیکرٹری سکولز ایجوکیشن، آفتاب احمد ایڈیشنل سیکرٹری ایس اینڈ آر بورڈ آف ریونیو، امت القدوس پروگرام ڈائریکٹر پی ایم یو سکل ڈویلپمنٹ کو گریڈ19 میں ترقی دے کر ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ، مختار حسین ڈپٹی سیکرٹری ریگولیشن کو ترقی دے کر ایڈیشنل سیکرٹری پراسیکیوشن، مرزا نصیر عنایت، سہیل انور چیف ایگزیکٹو آفیسر سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کو گریڈ 19 میں ترقی دے کر ایڈیشنل سیکرٹری پی سی بی ایل لگایا گیا ہے۔ ڈاکٹر مجید ای ڈی او سی ڈی راولپنڈی کو ایڈیشنل کمشنر راولپنڈی، محمد نجم کو ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ راولپنڈی لگایا گیا ہے، آصف اقبال ڈی سی او ساہیوال کو کمشنر کے عہدے کا چارج دیا گیا ہے، کمشنر ساہیوال عظمت محمود کی رخصت منظور کرلی گئی۔ سید رمضان ایڈیشنل سیکرٹری پراسیکیوشن کو ٹرانسفر کرکے ایڈیشنل پروگرام ڈائریکٹر پنجاب ریسورس مینجمنٹ پروگرام لگایا گیا ہے۔ عابد میاں ایڈیشنل کمشنر کنسالڈیشن راولپنڈی کو گریڈ 19میں ترقی دے دی گئی۔
20 افسروں کی ترقی