• news

نئی دہلی: سعودی سفارتکار پر 2نیپالی خادماﺅں سے زیادتی کا الزام، مقدمہ درج

نئی دہلی (بی بی سی+ اے ایف پی) نئی دہلی سے ملحق شہر گڑگاو¿ں میں پولیس کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ایک سفارت کار کے خلاف دو نیپالی خواتین خادماﺅں سے مبینہ جنسی زیادتی کے معاملے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ خواتین کی شکایت پر مقدمہ درج کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر راجیش کمار نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملے کی تفتیش جاری ہے لیکن ابھی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق نیپالی خواتین جن کی عمر تقریباً 30 سے 50 سال ہے، کا کہنا ہے کہ انہیں اغوا کیا گیا اور سفارت کار نے مبینہ طور پر ایک فلیٹ میں انہیں بار بار ریپ کیا۔ مارا پیٹا اور خنجر دکھا کر قتل کی دھمکی دی۔ نیپالی خواتین کا کہنا ہے کہ پہلے انہیں سعودی عرب کے شہر جدہ لے جایا گیا، جہاں وہ گھریلو کام کرتی تھیں اور پھر ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی۔ خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق، کچھ دن پہلے ان خواتین کو سعودی عرب سے واپس بھارت لایا گیا تھا اور گڑگاو¿ں کے ایک فلیٹ میں لے جایا گیا جہاں مبینہ طور پر انہیں ریپ کیا گیا۔ گڑگاو¿ں پولیس کا کہنا ہے کہ اس فلیٹ کو دہلی میں واقع سعودی عرب کے سفارت خانے نے کرائے پر لیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جب ایک نئی خاتون گھریلو کام کرنے اس فلیٹ میں پہنچی تو اسے نیپالی خواتین کی مبینہ حالت کا پتہ چلا اور پھر اس نے ایک این جی او کو اس بارے میں بتایا۔ این جی او کے توسط سے معاملہ پولیس تک پہنچا جس کے بعد گڑگاو¿ں پولیس نے ڈی ایل ایف فیز-2 میں ایک فلیٹ پر چھاپہ مار کر دو خواتین کو وہاں سے نکالا۔ این ڈی ٹی وی کی ویب سائٹ پر شائع رپورٹ کے مطابق بھارت میں سعودی عرب کے سفارت خانے نے ان الزمات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ خیال رہے کہ اس معاملے میں سفارتی استثنیٰ معاملے کو مزید پیچیدہ بنا سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے حکام نے کہا ہے کہ وہ تفصیلی رپورٹ کے انتظار میں ہیں اور سعودی عرب کے سفارت خانے سے رابطے میں ہیں۔
الزام

ای پیپر-دی نیشن