• news

زرداری کیخلاف ریفرنسز، ڈپٹی چیئرمین نیب نے بیان ریکارڈ کرا دیا

اسلام آباد (نامہ نگار+ آن لائن) احتساب عدالت نے اےس جی اےس اور کوٹےکنا رےفرنسز مےں آصف علی زرداری کےخلاف مرکزی گواہ سابق ڈپٹی چےئرمےن نےب حسن وسےم افضل کا بےان رےکارڈ کر کے کےس کی سماعت22 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ گزشتہ روز کےس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشےر نے کی۔ سماعت شروع ہوئی تو سابق ڈپٹی چےئرمےن نےب نے عدالت کو بتاےا کہ سوئٹزرلےنڈ سے بہت سی دستاوےزات حاصل کر کے انہےں عدالت مےں پےش کر چکا ہوں لےکن اب فاضل عدالت مےں پےش کردہ دستاوےزات اصل نہےں ہےں، کرپشن کے بےس مقدمات مےں گواہ تھا لےکن19مقدمات مےں مےرا نام گواہوں کی فہرست سے نکال دےا گےا‘ فاروق اےچ نائےک نے کہا کہ مقدمے کا اصل رےکارڈ ہی موجود نہےں، عدالت نے دلائل سننے کے بعد کےس کی سماعت22 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ راولپنڈی احتساب عدالت نمبر ایک کے جج خالد محمود رانجھا کی عدالت میں دائر سابق صدر آصف علی زرداری کی سزا اثاثہ جات ریفرنس میں دو گواہان غلام فرید جنجوعہ اور غلام قادر جنجوعہ پر نیب پراسےکیوٹر اورنگزیب ایڈووکیٹ نے جرح مکمل کرلی۔ مقدمہ کی مزید سماعت 19ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔
زرداری/ ریفرنسز

ای پیپر-دی نیشن