• news

شمالی وزیرستان کے تاجروں کی گورنر خیبر پی کے سے ملاقات، آپریشن ضرب عضب میں نقصان کے ازالے کا مطالبہ

پشاور (بی بی سی) شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں نقصانات کا شکار ہونے والی تاجر برادری نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے نقصانات کا فوری ازالہ نہ کیا تو وہ نہ صرف اپنا احتجاج جاری رکھیں گے بلکہ اس کا دائرہ دیگر شہروں تک بھی پھیلا سکتے ہیں۔ تاجر برادری کے نمائندہ جرگہ نے گورنر ہاﺅس پشاور میں گورنر خیبر پی کے مہتاب احمد خان سے ملاقات کی۔ جرگے کی سربراہی جمعیت علماءاسلام (س) کے مرکزی رہنما مولانا یوسف شاہ نے کی۔ تاجروں کے نمائندے شیر ولی خان نے بی بی سی کو بتایا کہ جرگے نے گورنر کو شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں سے ہنے والے نقصانات سے آگاہ کیا۔ گورنر نے انہیں یقین دلایا کہ بہت جلد ایک سروے ٹیم وزیرستان بھیجی جائے گی تاکہ نقصانات کے ضمن میں مفصل رپورٹ تیار کی جا سکے۔ شیر ولی خان نے دعویٰ کیا کہ آپریشن کی وجہ سے وزیرستان کے تاجروں کا ایک کھرب اور سات ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔
تاجر شمالی وزیرستان

ای پیپر-دی نیشن