سپریم کورٹ آج دو سال بعد لال مسجد آپریشن کیس کی سماعت کرے گی
اسلام آباد (اے پی پی) سپریم کورٹ کے نامزد چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ آج دو سال بعد لال مسجد آپریشن کے حوالے سے اہم کیس کی سماعت کرے گا۔ بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس اعجاز افضل خان اور جسٹس مشیر عالم شامل ہیں سماعت کے موقع پر تین رکنی بینچ لال مسجد آپریشن کے متعلق دستاویزات کو منظرعام پر لانے کے متعلق شہدائے لال مسجد و جامعہ حفصہ کے ورثا ءکے وکیل طارق اسد کی جانب سے دائر درخواست کی بھی سماعت کرے گا۔
لال مسجد