بلدیاتی انتخابات میں خواتین نشستوں کیخلاف تحریک انصاف کی درخواست، ہائیکورٹ نے الیکشن کمشن، پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر دیئے
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے بلدیاتی انتخابات میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے خلاف اور براہ راست انتخابات کرانے کے لئے تحریک انصاف کی درخواست پر الیکشن کمشن اور حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کردئیے۔ عدالت نے رجسٹرار آفس کو تمام درخواستوں کو یکجا کر کے سماعت کے لئے لگانے کی ہدایت کر دی۔ تحریک انصاف کی طرف سے مو¿قف اختیار کیا کہ آئین کے آرٹیکل ایک سو چالیس کے تحت بلدیاتی انتخابات سمیت ہر قسم کے انتخابات میں خفیہ رائے شماری کے ذریعے امیدواروں کا ا نتخاب لازم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والی خواتین کی خفیہ رائے شماری کے ذریعے انتخاب کی بجائے سلیکشن کا طریقہ کار وضح کیا گیا ہے جو آئین سے متصادم ہے۔
نوٹس جاری