• news

خاتون نے زیادتی کے ملزم کو پروٹوکول ملنے پر تھانے میں اسکی دھنائی کردی‘ پولیس نے ملزم فرار کرا دیا

لاہور(نامہ نگار) ڈی ایس پی اسلام پورہ کے دفتر میں خاتون نے اغواءکے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو پروٹول کول ملنے پرکی جوتے سے دھنائی کر دی ۔ڈی ایس پی اسلام پورہ کے ایماءپر ڈی ایس پی کے عملے نے ملزم کو موقع سے فرار کرا دیا ۔ متاثرہ خاتون نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ،سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سے انصاف کی اپیل کی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ گرین ٹاﺅن کے علاقہ باگڑےاں کی رہائشی خاتون ریخانہ محبوب کو 4ماہ قبل نوید اقبال نامی شخص جس نے ٹورز اینڈ ٹریول آپریٹر کو دفتر بنا رکھا ہے نے متاثرہ خاتون کو ٹریول ایجنسی خریدنے کے بہانے اپنے دفتر بلوا کر وہاں سے اغواءکرکے اسلام آباد لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا ڈالا ۔متاثرہ خاتون کی درخواست پر تھانہ گرین ٹاﺅن میں ملزم نوید اقبال کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ملزم نے عبوری ضمانت کرا لی، ڈیڑھ ماہ قبل ملزم کی ضمانت خارج ہو گئی تو ملزم احاطہ عدالت سے پولیس کی ملی بھگت سے فرار ہو کر بیرون ملک چلا گیا ،متاثرہ خاتون نے اعلیٰ افسروں کو تفتیش درست نہ کرنے پر تفتیش تبدیلی کی درخواست دی۔ جس پر اعلیٰ افسروں نے مقدمہ کی تفتیش تبدیل کرکے ڈی ایس پی اسلام پورہ مہر ممتاز کے سپرد کر دی ۔گزشتہ روز ملزم نوید اقبال بغیر ضمانت کے ڈی ایس پی مہر ممتاز کے پاس شامل تفتیش ہوا ،متاثرہ خاتون ریخانہ محبوب بھی ڈی ایس پی کے پاس پیش ہوئی تو ملزم ڈی ایس پی کے ساتھ کرسی پر بیٹھا تھا ۔جس پر خاتون نے ڈی ایس پی سے کہا کہ ملزم نے ضمانت نہیں کرائی، اس کو گرفتار کیا جائے مگر ڈی ایس پی نے انکار کر تے ہوئے خاتون کو بیٹھنے کو کہا۔خاتون نے ملزم کی طرف داری کرنے پر ڈی ایس پی کے کمرے میں ملزم نوید اقبال کی جوتا اتار کردھنائی کر دی ۔جس پر ڈی ایس پی نے اپنے عملے کو کہا کہ وہ نوید اقبال کو باہر لے جائے۔ خاتون کے وا ویلا کرنے پر ڈی ایس پی مہر ممتا ز نے ملزم کو اپنے دفتر سے فرار کر ادیا ۔ متاثرہ خاتون نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ،سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سے انصاف کی اپیل کی ہے ۔
ملزم فرار

ای پیپر-دی نیشن