شیخوپورہ، فیروز والہ، فیصل آباد، اوکاڑہ میں 2 بچوں اور 3 لڑکوں سے زیادتی
شیخوپورہ+ فیروز والہ + فیصل آباد (نامہ نگار خصوصی/ نامہ نگاران/ نمائندہ خصوصی) شیخوپورہ، فیصل آباد فیروز والہ اور اوکاڑہ میں 2 بچوں اور 2 لڑکوں سے زیادتی کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ نواحی گائوں مدار میں ایک نوجوان طیب سات سالہ بچے کو اٹھا کر ویران حویلی میں لے گیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ فیروز والہ میں اوباش نوجوان علی حسن نے محنت کش بیٹے طیب علی کو زبردستی پکڑ کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گیا۔ فیصل آباد میں دو افراد کی پانچ سالہ بچے سے اجتماعی زیادتی کی گئی۔ تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقے چک نمبر534گ۔ب کے یٰسین نے پولیس کو مقدمہ درج کرواتے بتایا میرے پانچ سالہ بیٹے فیضان کو افتخار اور اس کا ساتھی ورغلا کر کھیتوں میں لے کر گئے جہاں دونوں نے بچے کو باری باری زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اوکاڑہ میں سندی محلہ اوکاڑہ کے رہائشی عثمان نے پولیس کو درخواست دی اس کا بھائی علی حسن سکول میں تعلیم حاصل کرنے گیا مگر گھر واپس نہ آیا حسن نے بتایا ملزم عمران اسے زبردستی سکول کے باہر سے اٹھا کر کوارٹر میں لایا اور اس کے ساتھ زیادتی کی چک جلال کے جاوید کے بیٹے فیصل جاوید کو ملزم رمضان عرف باصی نے زبردستی نشانہ بنا ڈالا۔ علاوہ ازیں وہاڑی میں قاری کا معصوم بچوں کیساتھ مسجد میں زیادتی کرنے کا انکشاف، تھانہ سٹی حدود مسجد الوحید سر ہند کالونی میں زیر تعلیم معصوم بچے غضنفر ولد محمد اکرم نے اپنے گھر والوں اور معززین کو بتایا قاری مدرسہ کے اندر اور پیر مراد اپنے کمرے میں معصوم بچوں کو لے جاتا ہے اور انکو ڈرا دھمکا کر مختلف حربوں سے زیادتی کا نشانہ بنا کر ان کی فحش ویڈیو بناتا ہے۔ یہ سلسلہ تین سال سے جاری ہے۔ کئی بچے قاری سلیم کی ہوس کا نشانہ بن چکے ہیں جس پر معززین نے قاری محمد سلیم سے پوچھ گچھ کی تو اس نے کئی نمازیوں کے سامنے اعتراف جرم کر تے بتایا اس جرم میں دوپٹے والا پیر بھی شامل ہے۔