فیکٹری ایریا، 25 سالہ نوجوان ٹرین کی زد میں آکر ہلاک
لاہور(نامہ نگار)فیکٹری ایریا کے علاقہ میں 25سالہ نوجوان ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکرہلاک ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق فیکٹری ایریا کے علاقے مکہ کالونی کا رہائشی 25سالہ راشد موبائل فون پر بات کرتے ہوئے ریلوے لائن عبور کر رہا تھا ک وہ لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین کی زد میں آکر موقع پر ہلاک ہو گیا۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کی تلاشی لی اور اس کے جیب سے ملنے والی شاختی دستاویزات سے اس کے ورثا ء کو اطلاع کردی۔