لڑائی جھگڑے، فائرنگ، ایک شخص ہلاک، 18شدید زخمی
فیروزوالا (نامہ نگار) لاہور روڈ کی آبادی گالو دھیگاں میں مقدمہ بازی کی بناء پر دو گروپوں میں تصادم ہوا۔ فائرنگ کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک اور 18افراد زخمی ہو گئے۔ جن میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ گالو دھیگاں کے رہائشی طاہر ڈوگر اور رمضان عرف چاندی گروپ کے درمیان بھینس خریدنے کے سلسلہ میں جھگڑا چل رہا ہے اس ضمن میں تھانہ فیکٹری ایریا میں مقدمہ بھی زیر سماعت ہے۔ اس رنج کی بناء پر دونوں گروپوں کا آمنا سامنا ہو گیا، دونوں طرف سے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی۔ اس دوران ایک نوجوان موقع پر ہلاک جبکہ چھ افراد عمران، تنویر احمد، عمران علی، لقمان وغیرہ زخمی ہو گئے۔ کوٹ عبدالمالک، فیروزوالا، مریدکے میں لڑائی جھگڑے کے واقعات بارہ افراد عبدالرحمن، اشرف، رضیہ بی بی اور اسلم وغیرہ بھی زخمی ہو گئے۔