• news

سی ٹی او کا ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج کے دوران مختلف ہسپتالوں کا دورہ، ٹریفک روانی کا جائزہ لیا

لاہور(نامہ نگار) چیف ٹر یفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ نے ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج کے دوران جناح ہسپتال ،جنرل ہسپتال ،فاطمہ میموریل ہسپتال،میوہسپتال ،سروسزہسپتال اور گنگا رام ہسپتال کادورہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کے احتجاج کے دوران شہریوں کی سہولت اورٹریفک کی رووانی کے لئے 4ڈی ایس پیزکی نگرانی میں 8سپیشل سکواڈ ڈیوٹی جبکہ550 اضافی وارڈنز تعینات کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی خدمت اورٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے تمام تروسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن