• news

دہشت گرد کئی حملوں کے باوجود پاکستان کے ایٹمی اثاثوں تک نہیں پہنچ سکتے: ثمر مبارک مند

اسلام آباد (این این آئی) پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا ہے کہ پاکستان کا کمانڈ اینڈ کنٹرول کا نظام دنیا میں انتہائی جدید نظام ہے دہشت گردکئی حملوں کے باوجود ایٹمی اثاثوں تک نہیں پہنچ سکتے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا کمانڈ اینڈ کنٹرول کا نظام دنیا میں انتہائی جدید نظام ہے دہشت گردکئی حملوں کے باوجود ایٹمی اثاثوں تک نہیں پہنچ سکتے۔ایٹمی سائنسدان نے کہاکہ ایٹمی توانائی کا بین الاقوامی ادارہ پہلے ہی ہمارے اثاثوں کو محفوظ قرار دے چکا ہے۔ ادھر سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل ریٹائرڈ اطہر عباس نے کہا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے استعمال اورتحفظ کے حوالے سے نیشنل کمانڈ اتھارٹی سب سے بڑا اور ذمہ دار ادارہ ہے۔ایک انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے استعمال اورتحفظ کے حوالے سے نیشنل کمانڈ اتھارٹی سب سے بڑا اور ذمہ دار ادارہ ہے۔ انہو ں نے کہا کہ ہمارے ایٹمی اثاثوں کے تحفظ کے حوالے سے کوئی شک نہیں ہونا چاہیے کیونکہ وہ نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے محفوظ ہاتھوں میں ہیں حتی کہ امریکہ نے بھی ہمارے ایٹمی پروگرام کے محفوظ ہونے پراطمینان کا اظہار کیا ہے۔
ثمر مبارک مند

ای پیپر-دی نیشن