سوئی ناردرن گیس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا عارف حمید پر اظہار اعتماد عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سوئی ناردرن گیس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ہنگامی اجلاس میں ارکان کی اکثریت نے عارف حمید پر اظہار اعتماد کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ارکان کی اکثریت نے فیصلہ کیا کہ عارف حمید اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔ عارف حمید نے 40 سال کمپنی کی خدمت کی۔ انہیں نکالنے کا طریقہ درست نہیں تھا۔ حکومت نے فارغ کرنا تھا تو بورڈ سے رجوع کرتی۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت سعید مہدی نے کی۔
عارف حمید