• news

ٹڈاپ سکینڈل، امین فہیم کے پھر وارنٹ گرفتاری جاری گیلانی کی استثنیٰ کی درخواست منظور

کراچی(آن لائن)وفاقی احتساب عدالت نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان میں اربوں روپے کے مبینہ کرپشن کرنے کے الزام میں عدالت میں پیش نہ ہونے پر پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما مخدوم امین فہیم کے 12اکتوبر تک ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں،جبکہ اسی مقدمہ میں سابق وزیراعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی کے عدالت میں حاضر نہ ہونے کے متعلق استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی ہے۔ جمعرات کے روز سماعت کے دوران یوسف رضاگیلانی کے وکیل نے ان کی مصروفیات کی وجہ بتاتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ وہ عدالت میںاپنی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے پیش نہیں ہوسکتے ۔ پیپلزپارٹی کے رہنما مخدوم امین فہیم نہ توخود عدالت میں پیش ہوئے اور نہ ہی ان کی جانب سے کوئی وکیل پیش ہوا جس پر عدالت نے ان کے 12اکتوبر تک ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے مقدمہ کی سماعت ملتوی کردی۔
وارنٹ گرفتاری

ای پیپر-دی نیشن